8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

دونوں مزدوری کا کام کرتے ہیں اور متوفیہ کے قریبی رشتہ دار ہیں
8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزمان گرفتار

Webdesk

|

8 Sep 2025

ٹنڈو محمد خان کے بی سیکشن پولیس اسٹیشن کی حدود، ریونیو کوارٹر نزد ڈی سی آفس میں تقریبا آٹھ سالہ بچی ایشانی بردی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 189/2025 بجرم دفعہ 302, 311, 376, 201, 34 تعزیراتِ پاکستان، متوفیہ کے والد علی محمد بڑدی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹنڈو محمد خان عبدالرئوف ارباب کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی۔

 ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ظہور احمد نوناری، ہیڈ محرر سید ظہیر شاہ سمیت دیگر افسران و اہلکار شامل تھے۔ ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے گئے تھے۔

پولیس ٹیم نے مقدمے میں نامزد دو ملزمان ریحان ولد گل محمد بڑدی اور فتح علی ولد حاجن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق نواحی گائوں بخشو بڑدی سے ہے، دونوں مزدوری کا کام کرتے ہیں اور متوفیہ کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

ملزمان بچی کو کھیلنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے اور ویران کوارٹر میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید میمن نے کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!