عدالت آنے والے 3 افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

عدالت آنے والے 3 افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

تینوں افراد مقدمے کی سماعت پر عدالت جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
عدالت آنے والے 3 افراد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Webdesk

|

25 Oct 2024

خیرپور: خیر پور میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے قریب فائرنگ سے مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت آنے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے فائر بریگیڈ اسٹیشن روڈ پر پیش آیا ہے۔واقعے کے فوری بعد جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں اور 1 شدید زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شدید زخمی شخص نے بھی دم توڑ دیا۔

پویس کے مطابق تینوں افراد مقدمے کی سماعت پر عدالت جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!