عطا آباد جھیل آلودہ کرنے کا معاملہ، ہنزہ کا ہوٹل مالک بھی سامنے آگیا

عطا آباد جھیل آلودہ کرنے کا معاملہ، ہنزہ کا ہوٹل مالک بھی سامنے آگیا

مالک نے وضاحت جاری کردی
عطا آباد جھیل آلودہ کرنے کا معاملہ، ہنزہ کا ہوٹل مالک بھی سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2025

غیر ملکی سیاحوں کی وائرل ویڈیو کے بعد ہنزہ کے ہوٹل کے مالک نے عطا آباد جھیل کے آلودہ ہونے کے الزامات کی تردید کردی۔

ہنزہ کے ہوٹل "Luxus Hunza" کے شریک مالک اور ڈائریکٹر شن لاشاری** نے عطا آباد جھیل میں ہوٹل کے فضلے کے اخراج کے متعلق ایک غیر ملکی ٹریول وی لاگر کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔  

لاشاری نے اپنے ویڈیو بیان میں ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوٹل میں نکاسی آب کے لیے اسی نظام کا استعمال کر رہے ہیں جو پورے علاقے میں رائج ہے۔

 انہوں نے کہا، "ہمیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نظر آئی جس میں غلط طریقے سے ہمارے ہوٹل پر جھیل میں گندے پانی کے اخراج کا الزام لگایا گیا ہے۔ ہم ان بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔" 

ہوٹل کے مالک نے واضح کیا کہ جھیل کے پانی میں بھورا رنگ قدرتی گلیشیئل مٹی (Glacial Silt) کی وجہ سے ہے، نہ کہ کسی قسم کی آلودگی کی وجہ سے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فضلہ انتظامی نظام علاقائی ماحولیاتی قوانین کے مطابق ہے اور یہ جھیل کے ماحولیاتی نظام کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔  

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک غیر ملکی ٹریول وی لاگر جارج بکلی نے عطا آباد جھیل کا دورہ کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ ہوٹل جھیل کو آلودہ کر رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!