عید کی خریداری پر بیوی ناراض، شوہر کی خودکشی

عید کی خریداری پر بیوی ناراض، شوہر کی خودکشی

شیخوپورہ کے نواحی گاؤں دولت پور میں سرفراز نامی شخص کا بیوی سے شاپنگ کیلیے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا۔
عید کی خریداری پر بیوی ناراض، شوہر کی خودکشی

Webdesk

|

21 Mar 2024

پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں عید کی شاپنگ کے لیے پیسے مانگنے پر جھگڑے کے بعد غربت سے دلبرداشتہ شوہر نے زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگالیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاؤں دولت پور میں سرفراز نامی شخص کا بیوی سے شاپنگ کیلیے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا۔ جس پر متوفی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پھانک لیں اور پھر تھوڑی دیر میں وہ انتقال کردیا۔

پولیس کے مطابق روزگار اور مہنگائی کی وجہ سے سرفراز بہت پریشان تھا، بیوی نے شاپنگ کے لیے پیسے مانگے تو وہ قائل نہ کرسکا جس پر اہلیہ کے مشتعل ہونے پر وہ شدید رنجیدہ ہوا تھا۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی  ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!