1 hour ago
عید کے تین دن گیس فراہمی کا خصوصی شیڈول جاری
ویب ڈیسک
|
25 May 2026
سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الاضحیٰ پر شہریوں کیلیے گیس فراہم کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے لیے گیس کی فراہمی سے متعلق خصوصی انتظامات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اوقات میں گیس کی دستیابی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
سوئی ناردرن گیس کے مطابق عید کے ایام میں صارفین کو روزانہ تقریباً اٹھارہ گھنٹے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ کمپنی کے شیڈول کے تحت عید کے پہلے دن صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک گیس دستیاب ہوگی، جبکہ دوسرے اور تیسرے روز صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک فراہمی جاری رہے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چاند رات کے موقع پر بھی رات بارہ بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہری کھانے پکانے اور دیگر تیاریوں میں کسی مشکل کا شکار نہ ہوں۔ یہ خصوصی شیڈول چھبیس مئی دو ہزار چھبیس سے نافذ العمل ہوگا۔
دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے صارفین کے لیے محدود ریلیف کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یوم عرفہ کے موقع پر صبح تین بجے سے سحری کے اوقات میں گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی، تاہم صبح دس بجے کے بعد معمول کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول پر عمل کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں عید کے دوران گیس کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال بدستور چیلنج رہ سکتی ہے، جبکہ حتمی شیڈول کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
Comments
0 comment