2 hours ago
رمشا خان کی بہن کے روایت سے ہٹ کر نکاح نے توجہ سمیٹ لی
دن میں ہونے والی نکاح کی تقریب کے دوران معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی
Webdesk
|
24 Aug 2026
لاہور:پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں لیکن سب سے زیادہ اداکارہ کی بہن کے نکاح کی ویڈیو نے توجہ سمیٹی۔
دن میں ہونے والی نکاح کی تقریب کے دوران معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی، وہیں دلہن کی بہن رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان خٹک کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی۔
اب تک واضح نہیں کہ آیا یہ جوڑا شادی میں شریک نہ تھا یا ان کی کوئی تصویر سامنے نہیں آسکی البتہ علیشا خان کی جانب سے نکاح کے وقت روایتی قبول ہے کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔
Comments
0 comment