بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، باپ بیٹا جاں بحق

بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، باپ بیٹا جاں بحق

بیری والا چوک منڈی میں بچوں کا جھگڑا ہوگیا تھا جس پر مسلح ملزمان نے بابر کے ڈیرے پر آکر فائرنگ شروع کردی۔
بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، باپ بیٹا جاں بحق

Webdesk

|

9 Apr 2024

گوجرانوالا:  بچوں کی لڑائی میں بڑوں تک پھیل گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں باپ بیٹا قتل اورایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیری والا چوک منڈی میں بچوں کا جھگڑا ہوگیا تھا جس پر مسلح ملزمان نے بابر کے ڈیرے پر آکر فائرنگ شروع کردی۔ بابر اس کا بیٹا یاسر بھٹی اور فیصل شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، جہاں پربابر اور اس کا 19سالہ بیٹا یاسر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی فیصل کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوتوالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!