بچے اور خواتین کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے تین ملزمان گرفتار

بچے اور خواتین کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے تین ملزمان گرفتار

تینوں ملزمان کو ابیٹ آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے
بچے اور خواتین کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے والے تین ملزمان گرفتار

آفتاب مہمند

|

5 Apr 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد سے خواتین اور بچے کی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے ہراساں کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ گرفتاریاں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی جانب سے عمل میں لائی گئیں ہیں جس میں جنسی ہراسگی میں ملوث افراد کو شواہد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خواتین اور کمسن بچے کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت حاشر، اظہر اقبال اور محمد عمر کے ناموں سے ہوئی ہے اور انہیں مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم حاشر ارشد نے کمسن بچے کی فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں اور انہیں جعلی اکاؤنٹس سے وائرل کیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا اعتراف کرلیا۔

اس کے علاوہ ملزم اظہر اقبال اور محمد عمر نے متاثرہ خواتین کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کیں اور انہیں اپنے عزائم حاصل کرنے کے لیے بلیک میل بھی کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور آئی پیڈ برآمد کر لیا گیا۔

 ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان  کے خلاف مقدمے درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!