بہن کو سر عام چھیڑنے پر بھائی نے اوباش کو چھری مار دی
Webdesk
|
7 May 2024
پنجاب کے علاقے ساہیوال میں اوباش لڑکے نے لڑکیو کو بلیڈ کے وار کر کے لہولہان کیا جس پر بھائی نے اپنی بہن کا بدلہ لے کر ملزم کو چھری کے وار سے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن میں اسکول سے واپس آنے والی نتاشہ نامی لڑکی کو اوباش لڑکے بلال نے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر طالبہ نے اُس کو سرعام تھپڑ مار دیا۔
لڑکی کے تھپڑ مارنے پر ملزم طیش میں آیا اور اُس نے بلیڈ کے وار کر کے نتاشہ کو زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق دو دن قبل لڑکی اور لڑکے میں لڑائی ہوئی جس کے بعد صلح ہوگئی تھی تاہم لڑکی کے بھائی نے بہن کو تنگ کرنے پر بلال کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹرز نے بلال کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے تاہم دونوں جانب سے ورثا نے مقدمہ اندراج کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی۔
ایس ڈی پی او رانا افتخار نے کہا کہ ورثاء کی جانب سے درخواست ملنے پر قانون کیمطابق کاروائی کریں گے۔
Comments
0 comment