3 hours ago
بہاولپور میں چار سفاک ملزمان کا گدھی پر تشدد، ٹانگیں کاٹ دیں
پولیس کے مطابق ملزمان نے گدھی کے ساتھ بدفعلی بھی کی، مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2025
پنجاب کے علاقے بہاولپور میں سفاک ملزمان نے بے زبان گدھی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اُس کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے تھانہ عنایتی کی حدود میں واقع علاقے بستی رکرانی میں سفاک ملزمان نے گدھی کے ساتھ بدفعلی کی اور پھر اُس کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر ٹانگیں کاٹ دیں۔
پولیس نے گدھی کے مالک کی درخواست پر مرکزی ملزم سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کرلیا جبکہ زخمی گدھی کو تشویشناک حالت میں جانوروں کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے مالک کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنے عمل میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment