2 hours ago
بلوچستان میں کان پر مسلح افراد کا حملہ، غیر ملکی سمیت 10 جاں بحق
ویب ڈیسک
|
23 Apr 2026
بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے کان پر کام کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔
متعلقہ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں، جن میں فرنٹیئر کور بھی شامل ہے، نے فوری ردعمل دیا اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا، تاہم ہلاکتوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب مقامی حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک غیر ملکی شہری، چھ مزدور اور تین سیکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حالیہ برسوں میں بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی جانب سے ایسے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر معدنی اور ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment