ابراہیم حیدری: سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی

ابراہیم حیدری: سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی

امدادی ٹیمیں سمندر میں لاپتہ شخص کی تلاش میں مصروف ہیں
ابراہیم حیدری: سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی

Webdesk

|

3 May 2026

کراچی: ابراہیم حیدری میں ایک ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے حادثہ پیش آیا، جس کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریڑھی گوٹھ کے قریب کھڈی کریک میں پیش آیا، جہاں کشتی میں سوار افراد سمندر میں گر گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن اور بحری رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں سوار 18 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، تاہم ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں سمندر میں لاپتہ شخص کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!