بیوی نے دوسری شادی کے شک پر بہنوں کے ساتھ ملکر شوہر کو جلا دیا
ویب ڈیسک
|
20 Mar 2024
سیالکوٹ میں دوسری شادی کے شبہ میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو آگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ دلخراش واقعہ منگل کو سیالکوٹ کے علاقے راول گڑھا میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنی تین بہنوں اور ایک بہنوئی کے ساتھ مل کر جھگڑے کے بعد اپنے شوہر شکیل کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
پڑوسیوں نے شور سن کر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر سمبڑیال اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جسم کو 60 فیصد جھلسا ہوا قرار دے کر حالت تشویشناک بتائی ہے۔
پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر کے ملزم کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تاہم مرکزی ملزمہ تاحال فرار ہے اور پولیس اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔
Comments
0 comment