چچا کی پسند کی شادی پر بھتیجیوں کو سزا دینے کا حکم

چچا کی پسند کی شادی پر بھتیجیوں کو سزا دینے کا حکم

ٹھٹھہ میں جرگے نے فیصلہ سنادیا
چچا کی پسند کی شادی پر بھتیجیوں کو سزا دینے کا حکم

Webdesk

|

6 May 2024

ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر بااثر افراد نے دلہا کی دو بچیوں کو ونی کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے آمری اسٹاپ کی رہائشی دو بچیاں اپنی ماں کے ہمراہ عدالت پہ چی اور اپنے خلاف ہونے والے جرگے کے فیصلے پر عدالت سے رحم کی اپیل کی۔

سیشن عدالت نے بچیوں کو تحفظ دینے اور چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔

لڑکیوں نے عدالت میں بیان دیا کہ ابھی زیرِ تعلیم ہیں اور اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں لہذا انہیں سزا سے بچایا جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد وڈیرہ اور اس کے ساتھی فرار ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بچیوں کے چچا ممتاز میرجت نے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد بااثر افراد نے دونوں بچیوں کی شادی لڑکی کے بھائیوں سے کرانے کا حکم سنایا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!