اچھرہ واقعہ، سینیٹرز کا الزام لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اچھرہ واقعہ، سینیٹرز کا الزام لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور واقعے پر سینیٹر کا شدید اظہار مذمت، قرآن نہ پڑھنے والوں نے الزام لگایا ، اظہار خیال
اچھرہ واقعہ، سینیٹرز کا الزام لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

 

لاہور کے علاقے اچھرہ میں دو روز قبل خاتون کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے خوفناک واقعے کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا جہاں سینیٹرز نے توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اراکین نے لاہور میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توہین مذہب کا جھوٹا الزام لگانے والوں کو کڑی سزا دی جائے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور جہالت پھیل رہی ہے، ایک خاتون نے حرف تہجی والا لباس پہنا اور قرآنی آیات سے نابلد افراد نے اُسے توہین قرار دے کر خاتون سے معافی منگوائی جبکہ ہجوم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون نے جو شرٹ پہنچی وہ سعودی عرب کا بوانڈ تھا مگر لڑکی کو بھرے بازار میں عربی لفظ کی وجہ سے ہراساں کیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ ’معاشرے میں بدقسمتی سے برداشت بہت کم ہوگئی ہے، ہمیں ایک دوسرے پر توہین مذہب کے الزامات عائد نہیں کرنے چاہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ایسے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے۔

فیصل سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات سے ہمارا ملک پاکستان اور اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!