چارسدہ، فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق

چارسدہ، فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق

جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں
چارسدہ، فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق

Webdesk

|

11 Dec 2025

چارسدہ: چارسدہ میں فائرنگ سے 2 خاتون ٹیچرز جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین سرکاری ٹیچرز ہیں جو گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلے میں ڈیوٹی پر جارہی تھیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!