ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف

ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف

قتل میں ملوث پانچویں ملزم شمعریز کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف

Webdesk

|

11 Dec 2025

ایبٹ آباد: (آفتاب مہمند) ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، مرکزی ملزمہ ردہ نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا تھا پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں برآمد کر لیں۔

ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مرکزی ملزمہ ردہ نے بتایا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کروانے سودا ایک کروڑ روپے میں ملزم ندیم سے طے کیا جبکہ ملزم ندیم نے آگے اپنے ایک رشتہ دار وقوعہ کے اہم ملزم شمعریز کے ساتھ 30 لاکھ میں سودا کیا اور ملزم شمعریز نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر وردہ مشتاق کا گلہ گھونٹ کر قتل کر دیا۔

تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ڈاکٹر وردہ کے زیورات بینک میں جمع ہیں، جن پر 50 لاکھ روپے کا قرض لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزمہ ردہ کے خاوند کی 5 دکانیں بھی سیل کر دی ہیں جب کہ قتل میں ملوث پانچویں ملزم شمعریز کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

گزشتہ روز پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جب کہ گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل انتہائی تشدد سے کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد کی بنیاد پر دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!