ضلع کرم ، قبائلی تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لانے کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔
Webdesk
|
13 Oct 2024
پاکستان کے ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان تصادم کے باعث فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والوں کی تعداد 15تک پہنچ گئی ہے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر لانے کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا تھا ۔
ابتداعی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment