دلخراش واقعہ، پچاس سالہ شخص کی 20 سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی
واقعہ لودھراں میں پیش آیا
ویب ڈیسک
|
1 Apr 2024
افسوسناک واقعہ میں لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا میں 50 سالہ شخص نے 20 سالہ گونگی بہری لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مخدوم حسن کے نام سے کی گئی، اس نے اپنی نوجوان کزن کے اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کی۔
پولیس نے بتایا کہ یہ دلخراش واقعہ چھ روز قبل پیش آیا تھا۔
تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق زیادتی کے حوالے سے حتمی رپورٹ ڈی این اے کے تجزیے کے بعد جاری کی جائے گی۔
دوسری جانب پولیس نے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔
Comments
0 comment