کراچی: باپ نے نوجوان بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

کراچی: باپ نے نوجوان بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

سوتیلا باپ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے، پولیس
کراچی: باپ نے نوجوان بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے کھارادر میں آئل کی دکان میں سوتیلے باپ نے بیٹے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جو جھلس کر شدید زخمی ہونے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق سوتیلا باپ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ایس ایچ او کھارادر عبدالرشید آغا نے بتایا کہ کھارادر علاقے شاہین مسجد کے قریب واقع فاروقی آئل ڈپو میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 24 سالہ عبداللہ ولد سلطان کے نام سے کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول اپنی دکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس کا سوتیلا باپ اکبر آیا جس نے عبداللہ پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی اور وہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مقتول اور فرار ملزم اکبر کے درمیانی گھریلو چپقلش چل رہی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول عبداللہ لیاری جبکہ اس کا سوتیلا باپ اورنگی ٹاون کا رہائشی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ واقعہ کے بعد مقتول جب زندہ تھا تو اس نے اپنے بیان میں واقعہ کا ذمہ دار سوتیلے باپ کو قرار دیا تھا اور اسی بیان کی روشنی میں پولیس قتل کی دفعہ 302 کو شامل کیا جائیگا تاہم پولیس سوتیلے باپ ملزم اکبر کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!