گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر کو کلہاڑی سے قتل کرنے والی بیوی چار بچوں سمیت تھانے پہنچ گئی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی

ویب ڈیسک
|
14 Apr 2025
سندھ کے ضلع کوٹری کے علاقے سائٹ خدا کی بستی نمبر تین میں ایک گھریلو تنازعے کے دوران چار بچوں کی ماں نے اپنے شوہر پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق، خاتون پشم چانڈیو اور اس کے شوہر دلبر چانڈیو کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد خاتون نے غصے میں کلہاڑی اٹھا کر شوہر پر وار کردیے۔ واقعے کے بعد وہ کلہاڑی اور بچوں کے ساتھ سائٹ تھانے پہنچ گئی۔
زخمی شوہر دوران علاج دم توڑ گیا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
مقتول کے اہل خانہ نے ملزمہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment