گھریلو صارفین کی سہولت کیلیے ہفتے کو گیس سپلائی بند رکھنے کا اعلان، کن شعبوں میں بندش ہوگی؟

گھریلو صارفین کی سہولت کیلیے ہفتے کو گیس سپلائی بند رکھنے کا اعلان، کن شعبوں میں بندش ہوگی؟

ایس ایس جی سی نے اعلامیے جاری کردیا
گھریلو صارفین کی سہولت کیلیے ہفتے کو گیس سپلائی بند رکھنے کا اعلان، کن شعبوں میں بندش ہوگی؟

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2026

کراچی میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث صنعتی اور سی این جی شعبے کو عارضی طور پر گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ترجمان کے مطابق شہر میں صنعتوں، کیپٹو پاور پلانٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹوں کے لیے گیس نہیں ملے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ گیس کی بندش ہفتہ 24 جنوری کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی جو پیر 26 جنوری کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ اقدام سرد موسم میں گھریلو اور تجارتی صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق اس عارضی بندش کا مقصد محدود گیس وسائل کو بہتر انداز میں منظم کرنا اور نیٹ ورک پر دباؤ کم کرنا ہے تاکہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔

گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث طلب اور رسد میں فرق پیدا ہوتا ہے۔ اسی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ شہر میں گیس پریشر کو مستحکم رکھا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!