گلستان جوہر کے 43 فلیٹ اور 64 عمارتیں خطرناک قرار

گلستان جوہر کے 43 فلیٹ اور 64 عمارتیں خطرناک قرار

کنٹونمنٹ بورڈ نے تکنیکی رپورٹ طلب کرلی
گلستان جوہر کے 43 فلیٹ اور 64 عمارتیں خطرناک قرار

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2025

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے گلستان جوہر اور ڈرگ روڈ پر 63 رہائشی عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر شہریوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں خالی کروانے کا عندیہ دیا ہے۔

فیصل بورڈ کے سروے میں ان عمارتوں کو غیر محفوظ پایا گیا ہے اور مکینوں کو انہیں فوری خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں عمارتیں مخدوش قرار دی گئی ہیں جن میں بلاک 19 (12 عمارتیں)، بلاک 12 (5 عمارتیں)، بلاک 13 (6 عمارتیں)، بلاک 14 (2 عمارتیں)، بلاک 9 (1 عمارت)، بلاک 17 (6 عمارتیں) اور بلاک 18 (5 عمارتیں) شامل ہیں۔ 

گلستان جوہر کے بلاک 20 میں 4 رہائشی بلاکس کو تو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ ڈرگ روڈ پر بھی 19 عمارتیں رہائش کے لیے غیر محفوظ پائی گئی ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے ترجمان نے تمام متاثرہ مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر کسی ماہر اسٹرکچر انجینئر سے اپنی عمارتوں کا معائنہ کروائیں اور اس کی رپورٹ بورڈ کو پیش کریں۔

 یہ قدم رہائشیوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!