حکومت کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کے علاج سے متعلق اہم فیصلہ

حکومت کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کے علاج سے متعلق اہم فیصلہ

اس وقت ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے
حکومت کا تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کے علاج سے متعلق اہم فیصلہ

Webdesk

|

19 Jun 2026

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرون ملک علاج معالجے کا فیصلہ کرلیا۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرون ملک علاج کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

اس وقت ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا۔

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا اور حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!