3 hours ago
ہنگو میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ، پولیس افسر اور اہلکاروں کی شہادتیں

ویب ڈیسک
|
24 Oct 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں جمعہ کے روز پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے طاقتور دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے پہلے غلمنہ کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا کیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پہلے دھماکے کے بعد ایس پی اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچنے کے لیے روانہ ہوئے تو دارابن کے قریب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دو اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈی ایس پی خان زیب محمند کے مطابق شہید اہلکاروں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments
0 comment