ہری پور میں بربریت، گھر میں سوئے خاندان کو خاتون سمیت ذبح کردیا گیا
حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہیں
آفتاب مہمند
|
31 Aug 2024
خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور میں دل کو دہلا دینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس میں گھر میں سوئے ہوئے پانچ افراد کو ذبح کردیا گیا ہے۔
ہری پور کے تھانہ مکھنیال کی حدود میں واقع دور افتادہ پہاڑی علاقہ گاوں ھلی نائیاں دی گلی میں ہفتے کی صبح افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں سوئے ہوئے ایک خاتون سمیت چار افراد کو نامعلوم افراد نےمبینہ طور ذبح کردیا۔
ذبح کیے گئے چار افراد میں سے سفیر احمد، صغیر احمد انتقال کرگئے جبکہ خاتون جمیلہ اور عدیل شدید زخمی ہیں۔
پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر خانپور اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments
0 comment