ہیڈ محرر کی 18 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی

ہیڈ محرر کی 18 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی

18 سالہ ذیشان متاثرہ لڑکے کی فریادپر تھانہ سٹی پر مقدمہ درج کرکے تھانہ سی آئی اے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
ہیڈ محرر کی 18 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی

Webdesk

|

15 Oct 2024

ٹنڈو محمد خان میں سی آئی اے تھانے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق 18 سالہ ذیشان متاثرہ لڑکے کی فریادپر تھانہ سٹی پر مقدمہ درج کرکے تھانہ سی آئی اے کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

متاثرہ بچے کے مطابق اسے 12 اکتوبر کو تلاشی کے دوران سی آئی اے پولیس کے ہیڈ محرر حمزہ سٹھیو نے حراست میں لیا اور نجی کوارٹر میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور رات بھر کوارٹر میں رکھا اور والدین سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

 جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ بھی کروایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!