کال سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی، جاں بحق

کال سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی، جاں بحق

آئی جی اسلام آباد پمز اسپتال پہنچ گئے
کال سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی، جاں بحق

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2025

اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا علاقے کے ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر خود کو گولی مارنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایس پی نے گن مین سے اسلحہ لے کر خود پر فائر کیا۔ واقعے کے وقت موقع پر موجود اہلکاروں اور گن مین کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی نے ایک فون کال موصول ہونے کے فوراً بعد خود کو گولی ماری، جب کہ پولیس نے موبائل فون کا ڈیٹا اور کال ریکارڈ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!