کل تمام تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری
پنجاب حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2024
پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر کو پنجاب بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی ادارے جمعہ کو بند رہیں گے جبکہ چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز پر ہو گا۔
صوبہ بھر کی یونیورسٹیز بھی کل بند رہیں گی ۔ اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔
Comments
0 comment