کراچی : تیز رفتار کوسٹر نے سڑک کراس کرتی خالہ اور بھانجی کو روند دیا

کراچی : تیز رفتار کوسٹر نے سڑک کراس کرتی خالہ اور بھانجی کو روند دیا

کراچی کے علاقے سچل تھانہ کی حدود ال آصف اسکوائر پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا
کراچی : تیز رفتار کوسٹر نے سڑک کراس کرتی خالہ اور بھانجی کو روند دیا

Webdesk

|

29 Aug 2025

  کراچی: تیز رفتار کوسٹر نے سڑک کراس کرتی خالہ اور بھانجی کو کچل ڈالا اور گاڑی کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے سچل تھانہ کی حدود ال آصف اسکوائر پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کوسٹر نے سڑک پار کرتی خاتون اور اس کی بھانجی کو ٹکر مار دی۔

حادثے میں 11 سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی خالہ زخمی ہو گئی۔پولیس نے بتایا جاں بحق بچی کی شناخت رحیمہ کے نام سے ہوئی ہے، جسے شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شدید زخمی خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد کوسٹر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر سہراب گوٹھ تھانے منتقل کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!