کراچی، بیوی کے بچھڑنے کا غم، نوجوان نے پھندے سے جھول کر خودکشی کرلی
Webdesk
|
2 Mar 2024
شہر قائد میں بیوی سے محبت کرنے والے نوجوان نے اہلیہ کی وفات کے بعد خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر سے پھندے میں جھولتی ایک لاش ملی جس کی شناخت 30 سالہ محمد شہباز کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مقتول آئل ٹینکر کا ڈرائیور تھا جس نے ہفتے کی صبح گھر میں پھندے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ شہباز اپنی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے بہت زیادہ غمزدہ تھا اور اُس نے اسی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
متوفی اس علاقے میں چوکنڈی قبرستان کے عقب کا رہائشی تھا اس کی بیوی کا کچھ عرصے قبل انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا اپنے بھائی کو بولتا تھا میں بھی اپنی زندگی سے تنگ آچکا ہے۔
پولیس نے لاش کو ضابطےکی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور قانونی معاملات کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔
Comments
0 comment