1 hour ago
کراچی: ڈاکو دودھ کی دکان سے 6 لاکھ لوٹ کر فرار، ویڈیو سامنے آگئی
ملزمان دکان سے 6لاکھ 47 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
Webdesk
|
26 Apr 2026
کراچی: گلشن اقبال بلاک فور اے قائد اعظم کالونی اریانہ ہوٹل کے پاس ماشا اللہ دودھ والے کو چار ڈاکوئوں نے لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان دکان سے 6لاکھ 47 ہزار روپے اور 2 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ تین ملزمان نے دکان میں داخل ہوکر لوٹ مار کی جبکہ ایک ملزم دکان کے باہر کھڑا رہا۔
تینوں ملزمان اسلحہ بردار تھے جنہوں نے ہیلمٹ اور رومال سے اپنے چہرے چھپا رکھے تھے۔
متاثرہ شہری کی مدعیت میں مبینہ ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتاری کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
Comments
0 comment