کراچی، دن دہاڑے تاجر سے75 لاکھ کی ڈکیتی

کراچی، دن دہاڑے تاجر سے75 لاکھ کی ڈکیتی

مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا مالک ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
کراچی، دن دہاڑے تاجر سے75 لاکھ کی ڈکیتی

Webdesk

|

20 Apr 2026

کراچی: سپر ہائی وے پر نیو سبزی منڈی کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی ہے، جہاں مسلح افراد ایک پیٹرول پمپ کے مالک سے تقریبا 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور واردات کو انجام دیا۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا مالک ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!