کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے
Webdesk
|
20 Apr 2024
کراچی: موچکو کے علاقے میں تالاب میں ڈوب کر دو بچے لقمہ اجل بن گئے، پولیس نے دونوں بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ موچکو تھانے کی حدود رئیس گوٹھ جنت سٹی سوسائٹی سے آگے غیر آباد علاقے میں دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکے لیاری عمر لین کے رہائشی تھے جو جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوبے، دونوں بچوں کی شناخت مقصود ولد یوسف اور عبد الشکور کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دونوں بچے شادی کی تقریب کے سلسلے میں آسکانی محلہ میں مہمان آئے ہوئے تھے، دوپہر کے کھانے کے بعد وہ جنت سٹی گھومنے گئے تھے، واپسی پر پانی کا جوہڑ دیکھا تو نہانے کود گئے مگر گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے بچوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا ہے۔
Comments
0 comment