کراچی: جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دکان کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی: جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق

Webdesk

|

30 Apr 2024

کراچی:شہر قائد کے علاقے نیوچالی شارع لیاقت کراچی چیمبر آف کامرس کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی دکان میں مبینہ طور پر گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دکان کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔

منگل کوگیس سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، دھماکا انتہائی شدیت نوعیت کا تھا جس کے باعث دکان کا ملبہ کئی فٹ دور سڑک پر جا گرا، متاثرہ دکان سے متصل ایک اور دکان کی چھت بھی گر گئی۔

دھماکے کے فوری بعد شہریوں و دکانداروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

 دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ دکان کے ملبے تلے دبے 4 افراد کو فوری نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائربریگیڈ کے عملے اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دھماکے کے بعد دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دیں۔

امدادی کارروائیوں کے دوران دھماکے سے متاثر ہونے والی دکان کے ملبے سے ایک شخص کی لاش اور ایک زخمی کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔مبینہ گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ ذوالفقار احمد ولد محمد یوسف کے نام سے کی گئی، متوفی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

موقع پر موجود شہریوں و دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کے بعد دکان میں لگنے والی آگ پر تاخیر سے قابو پایا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مبینہ سلنڈر دھماکے کے بعد دکان میں لگنے والی آگ کی اطلاع سوا گیارہ بجے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بولٹن مارکیٹ کی جانب سے موصول ہوئی جس پر فوری فائر بریگیڈ کے عملے کو روانہ کیا گیا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!