کراچی: کمسن دعا کے اغوا و زیادتی کیس کا مشتبہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
ویب ڈیسک
|
23 Jul 2026
کراچی کے علاقے جیکسن تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران سات سالہ دعا کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے مقدمے کا مشتبہ ملزم ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کے مطابق جیکسن پولیس بچی کے اغوا اور قتل کیس کی تفتیش کر رہی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی مدد سے ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر پولیس نے مبارک مسجد کے قریب کارروائی کی۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی مشتبہ ملزم نے فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ قانونی اور فرانزک کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اور کمسن دعا کے اغوا و قتل کیس سے اس کے ممکنہ تعلق کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب پولیس سرجن نے بھی ابتدائی معائنے کے بعد کمسن دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments
0 comment