کراچی، ماں کے ساتھ تعلقات پر بیٹے نے پڑوسی کو قتل کردیا

کراچی، ماں کے ساتھ تعلقات پر بیٹے نے پڑوسی کو قتل کردیا

کراچی میں قاسم آباد کے علاقے میں گھر سے دو جنوری کو ایک لاش برآمد ہوئی تھی
کراچی، ماں کے ساتھ تعلقات پر بیٹے نے پڑوسی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2024

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں ماں کے ساتھ تعلقات پر بیٹے نے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں قائم تھانے لیاقت آباد کے علاقے قاسم آباد کے ایک مکان سے دو جنوری کو لاش برآمد ہوئی تھی، جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں متوفی کی شناخت غوث الحسن کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے سر پر چوٹ کا بھی نشان تھا۔

پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو لواحقین کے حوالے کیا اور مقتول کے بیٹے علی حسن کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔

پولیس نے تکینیکی بنیاد پر تفتیش شروع کی تو انکشاف ہوا کہ مقتول کے اپنی پڑوسن حنا سے تعلقات تھے اور دو جنوری کو مقتول خاتون کے ساتھ گھر پر ہی موجود تھا کہ اس دوران حنا کا 17 سالہ بیٹا حمزہ اچانک گھر آگیا اور اُس نے غوث کو اپنی ماں کے ساتھ غیر اخلاقی حالت میں دیکھا۔

اس پر حمزہ نے طیش میں آکر ڈنڈے سے وار کیا تو غوث موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد ماں اور بیٹے موقع سے فرار ہوگئے تھے، جنہیں پولیس نے گرفتار کیا تو دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!