کراچی، تاجر کے گھر کروڑوں کی ڈکیتی، ڈی ایس پی سمیت تمام ملزمان بری
ویب ڈیسک
|
29 May 2024
شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں تاجر کے گھر کروڑوں کی ڈکیتی کے کیس میں نامزد ایس ایس پی اور ڈی ایس پی عمیر طارق بھاری سمیت دیگر کو عدالت نے بری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے پیر آباد ڈکیتی کے مقدمے میں ملزمان ایس ایس پی عمران قریشی، ڈی ایس پی طارق بجاری سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔
عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں لکھا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ نے ملزمان کو پہچاننے سے انکار کیا اور تصدیق کی کہ ملزمان کیس میں نہیں تھے جبکہ اس نے عدالت میں این او سی بھی جمع کرایا۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کے جواب کے بعد ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران قریشی اور ڈی ایس طارق عمیر بجاری سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔
Comments
0 comment