کراچی، طالبہ پر مرد ٹیچر کی تیزاب گردی واقعے کی تفتیش میں تہلکہ خیز انکشاف
ویب ڈیسک
|
7 Mar 2024
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے نیپا چورنگی پر واقع کوچنگ سینٹر میں طالبہ پر تیزاب پھینکنے والے ٹیچر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو نیپا میں واقع کوچنگ سینٹر میں ٹیچر کا طالبہ پر تیزاب پھینکنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے گرفتار ملزم افتخار کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے تلخ کلامی پر تیزاب پھینکا۔ ملزم نے طالبہ کا ہاتھ پکڑا جس طالبہ نے اپنے گھر والوں کو بلایا۔ تیزاب پھینکنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں میں علشبہ اور فیضان زیرِ علاج ہیں۔ تیزاب کی بوتل قبضے میں لے لی گئی ہے۔ علیشباہ مرکزی متاثرہ ہے جو اس کوچنگ سینٹر کی طالبہ تھی۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے استدعا ہے ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment