کراچی، تین بہنوں سمیت پانچ لاپتہ لڑکیاں بازیاب

کراچی، تین بہنوں سمیت پانچ لاپتہ لڑکیاں بازیاب

تین سگی اور دو ماموں زاد بہنوں سمیت پانچ لڑکیاں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر بھاگ گئیں تھیں
کراچی، تین بہنوں سمیت پانچ لاپتہ لڑکیاں بازیاب

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2024

شہر قائد کے علاقے سعید آباد سے لاپتہ ہونے والی تین بہنوں سمیت پانچ لڑکیاں باحفاظت بازیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد سے لاپتہ ہونے والی3 بہنوں سمیت 5 لڑکیوں کو نارتھ ناظم کھنڈوگوٹھ بازیاب کرالیا گیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق15 فروری کوسعید آباد سیکٹر17 بی میں واقع ایک ہی گھر سے5 لڑکیاں پراسرارطورپرلا پتہ ہوگئیں تھی،لاپتہ ہونے والی لڑکیوں میں 19 سالہ آسیہ، 17 سالہ مریم، 15 سالہ خدیجہ، 19 سالہ صفری، اور 14 سالہ کبری شامل تھیں۔

سعید آباد پولیس نے  ضمیر عباس نامی شخص کی 3 بیٹاں اور 2 بھانجیوں کے پراسرارلا پتہ ہونے کے واقع کا مقدمہ الزام نمبر 24/82  درج کرنے کے بعد لڑکیوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ٹیکنیکل ذرائع کے  ذریعے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ  لگایا اور نارتھ ناظم کھنڈو گوٹھ میں مشترکا کارروائی کرتے ہوئے پانچوں لڑکیوں کوبازیاب کرالیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق پانچوں لڑکیاں کھنڈو گوٹھ میں کرائے پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر تھیں لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھرسے فرار ہوئی تھیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے، جس کے مطابق لڑکیوں کا آبائی تعلق سرگودھا سے ہے پانچوں لڑکیاں لا پتہ ہونے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں قائم دھاگا کی فیکڑی میں کام کرتی رہی لڑکیوں کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارلامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے انھون نے بتایاکہ دھاگہ فیکٹری ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ جبکہ فیکڑی مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!