کراچی، ایمار میں آشنا کے ساتھ تاجر کو قتل کرنے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

کراچی، ایمار میں آشنا کے ساتھ تاجر کو قتل کرنے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

ملزمہ نے سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا اور فرار ہوگئی تھی، مقتول الیکٹرانکس کا تاجر تھا
کراچی، ایمار میں آشنا کے ساتھ تاجر کو قتل کرنے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2024

ساحل پولیس نے ڈیفنس ایمار ٹاور کے فلیٹ سے الیکٹرونکس کے تاجر کو قتل کرنے کے الزام میں مقتول کی اہلیہ اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں واقع معروف لگژری اپارٹمنٹ ایمار ٹاؤر کے فلیٹ سے رواں ماہ کی چار تاریخ ایک شخص کی فلیٹ سے گولی لگی لاش ملی تھی جبکہ مقتول کی گاڑی گھر پر نہیں تھی اور بچے بھی دادا، دادی کے گھر پر تھے۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر لاش کو تحویل میں لیا اور سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ مقتول کی سفید رنگ کی گاڑی غائب ہے۔

بعد ازاں یہ گاڑی سکھر کے قریب ایک مقام سے لاوارث کھڑی ملی تاہم ملزمہ کی شناخت نہیں ہوسکتی تھی، اپارٹمنٹ اور راستے کے سی سی ٹی وی فوٹیجز میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مقتول کی بیوی گاڑی لے کر گئی ہے۔

پولیس نے مقتول کی اہلیہ شیری کا نمبر حاصل کر کے اُس کی کالنگ تفصیلات نکالیں تو اُس میں ایک نمبر آرہا تھا، جس کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ نمبر اسامہ کا ہے جو ہجرت کالونی کا رہائشی اور کلفٹن میں قائم ایک اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق شیریں اور اسامہ کے درمیان افیئر چل رہا تھا اور خاتون اکثر اسپتال جاکر ملاقات بھی کرتی تھی، دونوں نے مل کر قتل کا منصوبہ بنایا اور پھر بیوی قتل کر کے فرار ہوگئے تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں قتل کے بعد بذریعہ بس پنجاب فرار ہوگئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ مقتول جہانزیب کی ایمار ٹاور کے فلیٹ سے سر پر گولی لگی لاش ملی تھی جس کے بعد مقتول کی اہلیہ سفید رنگ کی کار جو کہ مقتول جہانزیب کی تھی اس میں عمارت سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ مقتول کی کار سکھر کے علاقے ببرلو بائی پاس کے قریب سے لاوارث حالت میں کھڑی ملی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!