کراچی میں 5 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ

کراچی میں 5 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ

بچے کی تلاش کیلیے ایدھی رضاکاروں کا آپریشن جاری ہے
کراچی میں 5 سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر لاپتہ

ویب ڈیسک

|

5 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں بچہ کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔

ایدھی حکام نے بتایا کہ شاہ فیصل نمبر دو سیزن ٹونائیٹ شادی ہال کے قریب بچہ گٹر لائین (مین ہول) میں گرگیا، جس کی تلاش کیلیے امدادی آپریشن جاری ہے۔

نالے میں گرنے والے بچے کی شناخت پانچ سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ گٹر پر ڈھکن کے حوالے سے متعدد بار تحریری و زبانی شکایات درج کروائیں مگر انتظامیہ، بلدیاتی نمائندوں، اراکین اسمبلی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

بچے کے گرنے کے بعد اب اُس کے بچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں تاہم کوئی معجزہ اُس کو زندہ سلامت واپس لوٹا سکتا ہے۔ اندوہناک حادثے پر والدین اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!