سینیٹر مشتاق کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک گیر احتجاج کے انعقاد کا اعلان

سینیٹر مشتاق کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک گیر احتجاج کے انعقاد کا اعلان

پاکستانی مارچ فار غزہ‘‘ خیبر سے شروع ہو کر کراچی تک جائے گا، سینیٹر مشتاق
سینیٹر مشتاق کا غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے ملک گیر احتجاج کے انعقاد کا اعلان

Webdesk

|

14 Mar 2026

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں غزہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک گیر مارچ منعقد کیا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے بتایا کہ ’’پاکستانی مارچ فار غزہ‘‘ خیبر سے شروع ہو کر کراچی تک جائے گا۔ ان کے مطابق یہ مارچ تقریباً دو ہفتوں تک جاری رہے گا اور اس میں ملک کے لگ بھگ 200 اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مارچ کا مقصد فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

مشتاق احمد نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل اس جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور خطے کے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

سابق سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری رہے اور متعدد دنوں تک کارروائیاں کی جاتی رہیں۔ ان کے مطابق غزہ میں اس وقت خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید کمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1967 کے بعد پہلی بار مسجد اقصیٰ کو مسلسل دو ہفتوں سے زائد عرصے تک بند رکھا گیا، جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔

مشتاق احمد نے ایران کے شہید رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی نئی قیادت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ فلسطین اور غزہ کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!