کراچی میں 7 سالہ بچے کے دلخراش قتل کیس میں نیا موڑ، ملزم بیان سے مکر گیا

کراچی میں 7 سالہ بچے کے دلخراش قتل کیس میں نیا موڑ، ملزم بیان سے مکر گیا

ملزم نے عدالت میں اپنے بیان سے انکار کردیا
کراچی میں 7 سالہ بچے کے دلخراش  قتل کیس میں نیا موڑ، ملزم بیان سے مکر گیا

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ بچے کے قتل میں ایک اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب ملزم مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان سے مکر گیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ قتل کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے قتل میں ملوث ملزم سفیان جو مقتول کا خالہ زاد بھائی ہے کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے گواہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔

گواہ نے عدالت کو بتایا کے ملزم نے میرے سامنے اقبال جرم کیا، لیکن عدالت میں اپنے بیان سے انکاری ہوگیا جبکہ عمر کے تعین کے حوالے سے کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی سامنے نہیں آئیں۔ 

گواہ نے کہا کہ ملزم کا نفسیاتی معالج سے معائنہ بھی کروانا ہے۔ اس معائنے میں 8 سے 10 دن لگیں گے۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!