کراچی میں بہن نے بھائی کو قتل کردیا

کراچی میں بہن نے بھائی کو قتل کردیا

جائیداد کے تنازع پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ، خاتون کا اعتراف جرم
کراچی میں بہن نے بھائی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

21 Jul 2025

کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر سکھن کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں بھائی کے قتل میں ملوث ملزمہ کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ مقتول کی سگی بہن ہے۔ ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق مقتول کی بہن آمنہ زوجہ علی محمد نے جائیداد کے تنازع پر بھائی 40 سالہ سومرو کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا۔ 

ایس ایس پی ملیر نے واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرکے تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی۔ جس کے بعد تکنیکی ذرائع اور انٹیلیجنس معلومات کی مدد سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (ڈنڈا) بھی برآمد کرکے فرانزک تجزیے کے لیے محفوظ کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس نے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی افسر کے حوالے کردیا ہے۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور مزید قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!