کراچی میں ڈاکو راج، 2 ماہ میں 15 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے

کراچی میں ڈاکو راج، 2 ماہ میں 15 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے

دو ماہ کے دوران 37 شہری جانوں سے گئے
کراچی میں ڈاکو راج، 2 ماہ میں 15 ہزار سے زائد شہری لٹ گئے

Webdesk

|

11 Mar 2024

کراچی میں رواں سال کے دو ماہ میں 15 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔

پیر کو سٹیزن-پولیس رابطہ کمیٹی (سی پی ایل سی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری اور فروری میں ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران 36 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور شہر کے 100 سے زائد رہائشی ایسے واقعات میں زخمی ہوئے۔

 کراچی میں 4,200 سے زائد افراد نے موبائل چھیننے کے واقعات رپورٹ کیے ہیں۔ دو ماہ کے دوران کراچی والوں سے 50 کاریں چھین لی گئیں جبکہ 300 سے زائد چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

 دریں اثناء کراچی میں شہریوں سے 4700 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں۔

 شہر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں لیکن پولیس یہ دعویٰ کرتی رہتی ہے کہ سب کچھ قابو میں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!