کراچی میں ڈاکو راج برقرار
شیر شاہ میں اسکریپ ڈیلر کو لوٹ لیا گیا
ویب ڈیسک
|
20 Apr 2024
اسٹریٹ کرائمز میں خطرناک حد تک اضافے میں کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دن دیہاڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے ایک اسکریپ ڈیلر کو لوٹ لیا۔
یہ واقعہ جمعہ (19 اپریل) کو سپر کرنل گودام میں پیش آیا اور کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (CCTV) فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں کو شیرشاہ اسکریپ مارکیٹ میں اپنی دکان کے باہر بیٹھے ایک شخص کے قریب آتے ہوئے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈاکوؤں نے دکان پر نصب سی سی ٹی وی میں قید ہونے سے بچنے کے لیے اپنے چہرے بھی چھپا رکھے تھے۔
ڈاکو صرف 27 سیکنڈ میں واردات کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔
رواں سال کے صرف چار مہینوں میں شہر میں ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر کم از کم 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Comments
0 comment