10 hours ago
کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ، 6 ماہ کی بچی سمیت والدین زخمی
ویب ڈیسک
|
22 Aug 2026
کراچی: نیوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں سمامہ شاپنگ سینٹر کے قریب مبینہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 6 ماہ کی بچی اور اس کے والدین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں شہزادہ، ان کی اہلیہ سیما اور 6 ماہ کی بچی قرۃ العین کو گولیاں لگیں۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں والدین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مبینہ ڈاکو مرغی کے گوشت کی دکان پر لوٹ مار کررہے تھے، اسی دوران پولیس کی آمد پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے میں زخمی ہونے والی قرۃ العین کی جڑواں بہن خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔
پولیس کے مطابق زخمی میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment