1 hour ago
شاہ فیصل پل پر باراتیوں کا ہلہ گلہ، ’بھائی کی شادی پر رقص کیا مگر ویڈیو وائرل کر کے تماشہ بنا دیا گیا‘
ویب ڈیسک
|
9 Sep 2026
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پُل پر بارات کے دوران رقص کرنے والی لڑکی کی وضاحتی ویڈیو سامنے آگئی جس میں اُس نے فوٹیج وائرل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی سے کورنگی جانے والے پُل پر باراتیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عروسی جوڑے میں ملبوس لڑکی اور دیگر لوگ سڑک پر میوزک کی دھن پر والہانہ رقص کرتے نظر آرہے تھے۔
اس ویڈیو پر پولیس نے نوٹس لے کر تحقیقات شروع کیں جس کے بعد اب لڑکی خود بھی سامنے آگئی۔
لڑکی نے اپنے وضاحتی بیان میں بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور اس کو وائرل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غلط اقدام قرار دیا۔ خاتون نے کہا کہ میرے بھائی کی شادی تھی اور ہم نے صرف انجوائے کیا مگر آپ نے اس کو غلط رنگ دے کر تماشہ بنادیا گیا۔
خاتون نے بتایا کہ ہماری ویڈیو بغیر اجازت ریکارڈ کر کے اس کو بغیر سیاق و سباق کے ساتھ شیئر کیا گیا جو کہ غیر اخلاقی حرکت ہے اور اس پر ہمیں بہت زیادہ افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی کی شادی پر بھی انجوائے نہ کریں تو پھر کیا کریں۔
لڑکی نے سوال کیا کہ کون اپنی ماں بہنوں کو روڈ پر نکالتا ہے یہ تو بس ہم شغل میلہ کررہے تھے۔
Comments
0 comment