کراچی میں دو کمسن بچوں سے بدفعلی کا انکشاف

کراچی میں دو کمسن بچوں سے بدفعلی کا انکشاف

پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا
کراچی میں دو کمسن بچوں سے بدفعلی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

19 Sep 2025

کراچی میں دو کمسن لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک P میں دو کمسن بچوں کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنانے کا کیس سامنے آیا ہے۔

شارع نور جہاں پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کے والد ساجد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 665/2025 درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 17 ستمبر کی شام اس کا 11 سالہ بیٹا گھر آیا تو وہ شدید پریشان اور گھبرایا ہوا تھا۔ جب اس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ محلے کا شخص علی رضا اسے اور اس کے 12 سالہ دوست کو چیز کے بہانے اپنے گھر بلا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے اور کئی بار ایسا کر چکا ہے۔

بچے نے بتایا کہ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار ڈالے گا۔

متاثرہ بچے کے والد نے اس معاملے پر دوسرے بچے کے والد کو آگاہ کیا اور دونوں ملزم کے گھر پہنچے تو وہ جھگڑا کرنے لگا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم علی رضا کو گرفتار کرنے کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کارروائی کر رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!